اسلام آباد :اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو شفا ہسپتال میں بند کر دیاگیا۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق محمود خان اچکزئی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اچھا ماحول پیدا ہوجاتا ہے لیکن پتہ نہیں کون اسے سبوتاژ کر دیتا ہے،پورا پاکستان خوش تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لایا جارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی نے کارکنوں کو ہدایت کی کوئی ہسپتال نہیں جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو شفا ہسپتال میں بند کردیاگیا،پورا پاکستان پریشان ہے یہ کیا ہورہا ہے۔

