کراچی :عالمی ومقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا5200روپے مہنگاہو کر4لاکھ 77ہزار136روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا4456 روپے مہنگاہوکر4لاکھ 9ہزار67روپے کا ہو گیا۔
ادھرفی تولہ چاندی کا بھاؤ210روپے اضافے سے 7ہزار379روپے ہو گیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا52ڈال بڑھ کر 4ہزار547ڈالر کا ہو گیا۔

