مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری میں عالمی یومِ انسدادِ دہشتگردی کے موقع پر سامی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر آفس ہالا سے پریس کلب ہالا تک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر بڑو، سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر لاکھو اور سامی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے کی۔ ریلی میں سرکاری افسران و اہلکاروں، سماجی کارکنوں، نوجوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور دہشتگردی کے خلاف جبکہ امن کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، جس کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر بڑو نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے ملک میں پائیدار امن، استحکام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

