نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نیوز نفیس آرائیں)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سرویلنس، توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بیماریوں کی نگرانی، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج، بچوں کی ویکسینیشن، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی فیلڈ سرگرمیوں اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے جاری صحت پروگرامز اور ماہانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج مزید مؤثر بنائی جائے اور دور دراز علاقوں سمیت تمام یونین کونسلوں میں ویکسینیشن کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے بیماریوں کی بروقت تشخیص و رپورٹنگ اور ڈسٹرکٹ سرویلنس نظام کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ سرگرمیوں میں مزید بہتری لاتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بنیادی صحت سے متعلق آگاہی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، جبکہ عملے کی حاضری اور کارکردگی کی مؤثر نگرانی کی جائے۔
اجلاس میں ڈاکٹر کریم بخش، ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر صنم، ڈی ایچ او ڈاکٹر مدثر حسین، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ذاکر حسین سموں، ڈویژنل پولیو آفیسر علی اکبر جونیجو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس خبر کو انگریزی میں تبدیل کریں

