Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کے گھر گھر صاف پانی کی فراہمی کا عزم: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راجن پور، مری کے لیے فوری باؤزرز، ٹینک فراہم کرنے کی ہدایت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے مسلسل پانچواں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی حکام اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
    اجلاس کے دوران چکوال، راولپنڈی، راجن پور، فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں جاری واٹر سپلائی پائپ لائنز کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبادی کے تناسب سے پانی کی حقیقی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب اور اس کی مکمل تصدیق کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔

    مختلف اضلاع کے لیے فوری احکامات اور پراجیکٹس:
    راجن پور: پانی کی قلت کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ نے فوری طور پر 21 واٹر باؤزر مہیا کرنے کا حکم دیا، جبکہ راجن پور، جام پور، چک شگاری اور داجل میں واٹر سپلائی پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ روجھان میں بیوٹیفکیشن اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹس لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
    مری: مری میں پینے کے پانی کی ہنگامی فراہمی کے لیے واٹر ٹینک مہیا کرنے کا حکم دیا گیا اور نئے واٹر سورسز پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
    چکوال: بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع میں 32 واٹر فلٹریشن پلانٹس کام کر رہے ہیں جبکہ 237 زیر تعمیر ہیں، اس کے علاوہ پانی کی قلت کے شکار 8 دیہات میں ترجیحی بنیادوں پر واٹر سپلائی پر اتفاق کیا گیا۔
    راولپنڈی و اٹک: راولپنڈی میں 246 پلانٹس موجود جبکہ 252 نئے پلانٹس لگائے جائیں گے۔ اٹک میں 77 فلٹریشن پلانٹس موجود ہیں اور 399 زیر تکمیل ہیں۔
    فیصل آباد: فیصل آباد میں 343 پلانٹس موجود ہیں، 180 زیر تکمیل ہیں جبکہ چک جھمرہ اور مضافاتی علاقوں میں صاف پانی کے پائلٹ پراجیکٹ پر اتفاق کیا گیا۔
    عوام کو پینے کا صاف پانی پہنچا کر دم لیں گے، مریم نواز شریف
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا حکومتی عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جس بھی علاقے میں لوگ دور دراز سے پانی کندھوں پر اٹھا کر لانے پر مجبور ہیں، وہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پورے پنجاب کے عوام کو گھر گھر صاف پانی پہنچانا ان کا فرض ہے اور وہ اس مشن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی

    Related Posts

    ’’کسی 60 روزہ مہلت کے پابند نہیں، دباؤ یا دھمکیوں کے آگے کبھی سر نہیں جھکائیں گے‘‘ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام

    زمیندار ایکشن کمیٹی سبی کا زمینداروں کو کھاد کی بندش کے حوالے سے شدید احتجاج 

    اسوہ حسنہ ہی انسانیت کی فلاح کا واحد راستہ ہے، مفتی محمد ابراہیم قادری

    مقبول خبریں

    ’’کسی 60 روزہ مہلت کے پابند نہیں، دباؤ یا دھمکیوں کے آگے کبھی سر نہیں جھکائیں گے‘‘ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام

    پنجاب کے گھر گھر صاف پانی کی فراہمی کا عزم: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راجن پور، مری کے لیے فوری باؤزرز، ٹینک فراہم کرنے کی ہدایت

    یو ایف سی 330: اسلام مخاشیف نے تاریخ رقم کر دی، مسلسل 17 ویں فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    ایم ٹو موٹروے پر شدید بارش کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ایک جاں بحق ،30 زخمی

    پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا

    بلاگ

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.