Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مون سون کا چھٹا سپیل: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور/پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم اے) پنجاب اور خیبرپختونخوا نے مون سون بارشوں کے چھٹے نئے سلسلے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں اور شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خراب موسمی صورتحال اور ممکنہ طوفانی بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ خستہ حال اور کچے مکانات میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    پی ڈی ایم اے پنجاب کے اعلامیے کے مطابق 16 اگست کی رات سے شروع ہونے والا بارشوں کا یہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ 17 سے 20 اگست کے دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی (فلیش فلڈنگ) کا خطرہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
    بارشوں کے اس سپیل کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
    دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بھی صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور مون سون بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان کے ساتھ ساتھ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ کے اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ بالائی اضلاع کے پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
    شہریوں کے لیے ہدایات:
    پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ آندھی اور طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کھلے آسمان تلے جانے یا بجلی کی گرج چمک کے وقت درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔ آسمانی بجلی کے خطرات سے بچنے کے لیے محفوظ اور پکی عمارتوں میں پناہ لیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    Related Posts

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تفصیلی غوروخوض

    یمنی فوج کا 200 سے زائد حوثی فورسز اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    مقبول خبریں

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی 9 روزہ ہڑتال 40 دن کے لیے موخر

    مون سون کا چھٹا سپیل: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تفصیلی غوروخوض

    یمنی فوج کا 200 سے زائد حوثی فورسز اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

    تین مضامین کے دوبارہ ہوں گے امتحان، تحقیقات کے بعد این ٹی اے کا بڑا فیصلہ

    بلاگ

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.