Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خضدار: شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خضدار: شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ددوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    خضدار، شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پرکامیاب آپریشن
    آپریشن فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا
    آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی
    شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد… pic.twitter.com/hYGnNMRO1E

    — PTV News (@PTVNewsOfficial) August 15, 2026


    خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خضدار کے علاقے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنۃ الہندوستان کی موجودگی کے خلاف فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔
    سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے میں موجود تھے، جن کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
    سیکورٹی ذرائع کاکہناہے کہ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ۔سیکورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کردی۔
    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا، جبکہ دہشت گرد عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
    کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا خراج تحسین
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو کامیاب آپریشن میں ہلاک کیا،انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ہماری سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا مظہر ہیں۔
    محمد شہبازشریف نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا سنگ دل باپ ڈی پی او کے نوٹس پر گرفتار

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروجیکٹ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اقوام متحدہ کے prestigious ایوارڈ کے لیے نامزد

    پیرس "گرینڈپا رابرز”ڈکیتی کیس: کم کارڈیشین کیلئے صرف ‘ایک یورو’ ہرجانہ

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا سنگ دل باپ ڈی پی او کے نوٹس پر گرفتار

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروجیکٹ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اقوام متحدہ کے prestigious ایوارڈ کے لیے نامزد

    پیرس "گرینڈپا رابرز”ڈکیتی کیس: کم کارڈیشین کیلئے صرف ‘ایک یورو’ ہرجانہ

    مسلم لیگ (ن) کا بڑا سیاسی فیصلہ: ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے لیے نامزد

    وزیرآباد جاتے ہی مخالفین پر پاگل پن کے دورے کیوں پڑتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری

    بلاگ

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.