سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
پولیس تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ لدھڑ کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ لدھڑ میں ایک شخص سہیل ولد محمد اقبال کو قتل کر دیا گیا تھا تو پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھی جبکہ پولیس نے بڑی تگ و دو اور کوشش کے بعد قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ پولیس نے گرفتار شدہ شخص تفتیش شروع کر دی ہے اور گرفتار شدہ شخص نے قتل ہونے والے شخص کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے بلکہ پولیس قتل میں ملوث دیگر افراد کو گرفتار کرنے اور واقعہ کے محرکات کا بھی تعین کر رہی ہے۔۔

