Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سیالکوٹ میں مرکزی تقریب کچہری چوک پر منعقد ہوئی۔

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)

    یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سیالکوٹ میں مرکزی تقریب کچہری چوک پر منعقد ہوئی۔جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق تھے۔ تقریب میں کشمیری راہنماؤں، اساتذہ، طلبہ، تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء اور بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے بعد قومی ترانہ اور کشمیر کا قومی نغمہ پیش کیا گیا۔
    اس موقع پر شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ "5 اگست کا کالا قانون نامنظور”، "کشمیر بنے گا پاکستان” اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ تقریب کے اختتام پر کچہری چوک سے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے۔
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ آج کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کا دن ہے اور پوری پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی، جسے پاکستان اور کشمیری عوام کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، جس کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔
    ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ سیالکوٹ کے غیور شہریوں نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وطن کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر پاک افواج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع، قومی سلامتی اور کشمیر کاز کے لیے متحد ہو کر کھڑی ہے۔

    Related Posts

    یومِ استحصالِ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

    سکیورٹی خدشات ،کوئٹہ کے ریڈ زون کو تینوں اطراف سے سیل کر دیا گیا

    چوری کے دوران اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ڈاکو ہلاک

    مقبول خبریں

    سکیورٹی خدشات ،کوئٹہ کے ریڈ زون کو تینوں اطراف سے سیل کر دیا گیا

    ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    نریندر مودی کو جھٹکا دینے والی ‘جنریشن زی’ کاکروچ جنتا پارٹی کا سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے بڑا اعلان

    پنجاب حکومت نے گندم کی نئی قیمت مقرر کردی ،کاشتکار خوش؟

    عبداللہ شفیق کا  کارنامہ جو 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا

    بلاگ

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    شانگلہ کے غم زدہ پہاڑ اور کوئلے کی سیاہ قسمت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.