میاں چنوں:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
سابق یونین ناظم شیخ سجاد احمد اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری رمضان رسول باؤ نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا بابر حسین گروپ میں شمولیت اختیار کرلی سپئیرر کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سجاد احمد نے رانا بابر حسین کی ترقیاتی خدمات کو سراہا جبکہ چوہدری رمضان رسول نے کہا کہ ہمارا آئندہ سیاسی سفر رانا بابر حسین کے ساتھ ہوگارانا بابر حسین نے کہا کہ میاں چنوں کی ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اس موقع پر سابق یونین ناظمیں ممبران میونسپل کمیٹی میاں چنوں دیگر معززین شہر اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

