سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
tکمشنر اویس مشتاق نے امام حسین کے چہلم کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا سیکورٹی و انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد صدر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ اور امن کمیٹی کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے سیکورٹی، ٹریفک، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انھوں نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی جنہوں نے بہترین تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس کے اختتام تک تمام افیسران و ملازمین اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے سر انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس آفیسران کو ہر مرحلے پر مکمل چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے چہلم کے پر امن انعقاد کے بش لئے مکمل طور پر متحرک ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے شرکاء سے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی۔

