قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)
قلعہ دیدار سنگھ کءےشیخ امان اللہ کو جی ایم آپریشن واپڈا گوجرانوالہ کے عہدے پر ترقی ملنے پر اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے، اس موقع پر سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن شیخ اعجاز احمد بہلولیہ،شیخ امتیاز احمد بہلولیہ، شیخ سمیع اللہ یعقوب بہلولیہ، شیخ رضی اللہ بہلولیہ، شیخ صفی اللہ بہلولیہ اور شیخ عثمان انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا، اس موقع شیخ اعجاز احمد کہنا تھا کہ شیخ امان اللہ ایک محنتی، باصلاحیت، دیانت دار اور فرض شناس افسر ہیں۔ ان کی ترقی ان کی طویل پیشہ ورانہ خدمات، انتظامی قابلیت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کا اعتراف ہے، انہوں نے کہا کہ شیخ امان اللہ نے ہمیشہ اپنے فرائض ذمہ داری، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیے۔ امید ہے کہ وہ اپنے نئے منصب پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کی نیک نامی، بجلی صارفین کے مسائل کے حل اور عوامی سہولت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اہلِ علاقہ نے کہا کہ شیخ امان اللہ کی ترقی پورے علاقے کے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور مزید عزت، کامیابی اور ترقی سے نوازے۔


