Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر پی ایف یو جے کی 76 سالہ جدوجہدِ آزادیٔ صحافت پر سیمینار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر(ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری )

    سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یو جے) کے زیر اہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے 76ویں یومِ تاسیس اور آزادیٔ صحافت کی طویلڱ جدوجہد کے حوالے سے سکھر پریس کلب میں ایک پروقار سیمینار منعقد ہوا، جس میں صحافیوں، وکلا، سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں شہید صحافی و اینکر پرسن جان محمد مہر کی برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
    سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ایس یو جے کے عہدیداروں نے انجام دیے۔ تقریب میں پی ایف یو جے کے مرکزی سیکریٹری فنانس لالہ اسد پٹھان، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر قربان ملانو، سول سوسائٹی کی رہنما غزالہ انجم، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خورشید میرانی، سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبھن، اسمال ٹریڈرز کے صدر جاوید میمن، وومن یونین آف جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر، جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔ جاوید جتوئی کا خطاب سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سکھر پریس کلب ہمیشہ آمریت، سنسرشپ اور آمرانہ رویوں کے خلاف جدوجہد کا مرکز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس یو جے سندھ بھر کے صحافیوں کے لیے ایک ماں جیسا ادارہ ہے، جو ہر مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیمینار آزادیٔ صحافت اور صحافیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے خاتمے کی جدوجہد میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔سحرش کھوکھر کا اظہارِ خیال
    وومن یونین آف جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر نے کہا کہ پی ایف یو جے محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک مضبوط ادارہ ہے، جو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کی قیادت ہمیشہ صحافی برادری کی خوشی اور غم میں شریک رہی ہے۔ انہوں نے شہید جان محمد مہر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے استاد تھے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔غزالہ انجم کا خطاب پیپلز پارٹی اور سول سوسائٹی کی رہنما غزالہ انجم نے کہا کہ سکھر پریس کلب آ کر ہمیشہ حوصلہ اور تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں پریس کلب عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے بڑی محنت سے بنتے ہیں اور انہیں فعال رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شہید جان محمد مہر کی بہت یاد آ رہی ہے، وہ ہر اہم معاملے پر رہنمائی کرتے تھے اور صحافی برادری ان کے مشن کی وارث ہے۔
    خورشید میرانی کی گفتگو مسلم لیگ (ن) کے رہنما خورشید میرانی نے کہا کہ سکھر پریس کلب نے ہمیشہ حقائق پر مبنی صحافت کو فروغ دیا اور عوام کی آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے مستقبل کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی آواز کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔جاوید میمن کا خطاب سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر جاوید میمن نے کہا کہ پی ایف یو جے کے یومِ تاسیس پر سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے لالہ اسد پٹھان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دن رات محنت کرکے سکھر کا نام ملک بھر میں روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کے صحافی ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے آئے ہیں اور انہیں قلم کی طاقت سے مظلوموں کی آواز بنتے رہنا چاہیے۔خالد بھانبھن کا خطابسکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبھن نے کہا کہ پی ایف یو جے 2 اگست 1950ء کو قائم ہوئی اور اس کی 76 سالہ جدوجہد صحافتی تاریخ کا روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لا ہو یا جمہوری ادوار، پی ایف یو جے نے ہر دور میں آزادیٔ صحافت کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پی ایف یو جے اپنی مرکزی قیادت کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے شہید جان محمد مہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔لالہ اسد پٹھان کا تفصیلی خطاب

    Related Posts

    اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا انسانیت اور ہندوستانیت کے دامن پر بدنما داغ: مولانا محمود مدنی

    آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے دوسرے مرحلے کے الیکشن،ن لیگ نے میدان مارلیا

    میاں چنوں آزاد جموں کشمیر انتخابات آزاد امیدوار پہلےنمبر پر

    مقبول خبریں

    اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا انسانیت اور ہندوستانیت کے دامن پر بدنما داغ: مولانا محمود مدنی

    آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے دوسرے مرحلے کے الیکشن،ن لیگ نے میدان مارلیا

    آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی:دوسرے مرحلےکے انتخابات: ن لیگ 4 اور پی پی ایک نشست پر کامیاب

    احتجاجی مظاہرے کے دوران دھماکا،25 سے زائد افراد شدید زخمی

    "اصل معافی کس کو مانگنی چاہیے؟” : راہل گاندھی ،عوام کے وزیراعظم مودی سے تیکھے سوالات

    بلاگ

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    شانگلہ کے غم زدہ پہاڑ اور کوئلے کی سیاہ قسمت

    شانگلہ میں قیامت صغریٰ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.