سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت اور سرکاری اداروں کی مؤثر مانیٹرنگ کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے تحصیل ڈسکہ اور پسرور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کا اچانک معائنہ کیا جبکہ پسرور میں زیر تعمیر سہولت بازار کا بھی دورہ کیا۔انھوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ثہسپتال ڈسکہ میں صفائی کے انتظامات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج معالجہ، ادویات کی فراہمی اور ہسپتال عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔
بعد ازاں انھوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کا اچانک دورہ کیا یہاں صفائی، طبی سہولیات، ادویات کے سٹاک، ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے علاج کی سہولیات اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور متعلقہ افسران کو عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اںھوں نے نے پسرور میں زیر تعمیر سہولت بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ سہولت بازار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اہم فلاحی منصوبوں میں شامل ہے، جس کا مقصد عوام کو معیاری اشیائے خورونوش سرکاری نرخوں پر باوقار ماحول میں فراہم کرنا ہے۔

