پسرور (محمد اشفاق پسرور)
چونڈہ روڈ پرسبل پور کے قریب دوموٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 19سالہ نوجوان محمد حسیب ولد محمد فیاض سکنہ گولوپھولو جان بحق ہوگیا۔متوفی چھٹیوں میں اپنے ننھیال لپے والی آیاہوا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق متوقی ون ویلنگ کررہا تھا کنٹرول نہ رکھنے کی بنا پردوسری موٹر سائیکل سے ٹکرایااور گرکرزخمی ہواجو بعد میں ہسپتال پہنچ کرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

