سانگھڑ(رپورٹ :اشفاق سلہری)
ٹنڈوآدم کے گوٹھ عالم بلوچ کا رہائشی اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا صدر شکیل بلوچ 10 دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکا۔صدر کی عدم بازیابی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور گڈز ٹرانسپورٹ کی کال پر ٹنڈوآدم میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال ہوئی۔ حیدرآباد روڈ، ایم اے جناح روڈ، صرافہ اور کپڑا مارکیٹ سمیت تمام اہم کاروباری مراکز مکمل بندرہے۔ٹنڈوآدم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان، سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔ شکیل بلوچ 10 دن قبل شہدادپور سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا، پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔

