Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

      جاپانی مارکیٹ میں کھلبلی: چینی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے سستی ترین الیکٹرک منی کار ’ریکو‘ لانچ کر دی، نسان اور ہنڈا کو کڑا چیلنج!

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پانچ سال میں 40 مرتبہ ’فیل‘ ہوا قومی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر، مودی حکومت کا پارلیمنٹ میں اعتراف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قومی شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کی ناکامی سے ہوئے حادثات میں اب تک مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران ملک میں قومی شاہراہوں (نیشنل ہائی ویز) پر پیش آنے والی بڑی بنیادی ڈھانچہ جاتی ناکامیوں (انفراسٹرکچر فیلیئرز) کی تفصیلات پیش کیں۔ ملک بھر میں پلوں، فلائی اوورز اور سڑکوں کے منہدم ہونے کے مسلسل سامنے آنے والے واقعات کے درمیان مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں قومی شاہراہوں کی صورت حال پر کچھ ایسی جانکاریاں سامنے رکھیں، جو فکر انگیز ہیں۔

    مرکزی حکومت کے مطابق گزشتہ 5 برسوں اور رواں سال کے دوران قومی شاہراہوں پر بنیادی ڈھانچے کی ناکامی کے 40 بڑے واقعات درج کیے گئے۔ ان میں پلوں، فلائی اوورز، سڑکوں، سرنگوں اور دیگر ڈھانچوں کے منہدم ہونے یا شدید نقصان پہنچنے کے واقعات شامل ہیں۔ حکومت نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ریاستی شاہراہیں ریاستی حکومتوں کے دائرۂ اختیار میں آتی ہیں، جبکہ مرکزی حکومت صرف قومی شاہراہوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات میں اب تک مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے بڑا حادثہ سال 2022 میں جموں و کشمیر کے خونی نالہ میں پیش آیا، جہاں ایڈٹ پورٹل کے منہدم ہونے سے 10 مزدور جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں 2، بہار میں 2، کیرلم میں ایک، مدھیہ پردیش میں 2، تمل ناڈو میں ایک، اتر پردیش میں 2، جبکہ آسام اور دہلی میں ایک ایک شخص کی جان گئی۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں قومی شاہراہوں سے متعلق بنیادی ڈھانچہ جاتی ناکامی کے سب سے زیادہ 8 واقعات کیرلم میں درج کیے گئے۔ اس کے بعد مہاراشٹر 7 واقعات کے ساتھ دوسرے اور بہار 5 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، ہریانہ اور مغربی بنگال میں 3-3 واقعات درج کیے گئے ہیں۔

    راجیہ سبھا میں ایک دوسرے سوال کے جواب میں حکومت نے بتایا کہ صرف 2025 اور 2026 کے دوران ہی قومی شاہراہوں کے 19 منصوبوں میں سڑک دھنسنے، پلوں میں دراڑیں پڑنے، گرڈر گرنے، باکس کلورٹ منہدم ہونے، آر ای وال ہونے اور دیگر ساختی خامیوں کے واقعات سامنے آئے۔ ان میں گجرات، کرناٹک، کیرلم، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، اتر پردیش، مغربی بنگال اور میگھالیہ کے منصوبے شامل ہیں۔ حکومت نے تسلیم کیا کہ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے سمیت کئی قومی شاہراہ کے منصوبوں میں حالیہ برسوں کے دوران ساختیاتی خامیوں اور نقصان کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ان تمام معاملات کی ریاست وار تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں۔

    حکومت کے مطابق قصوروار ایجنسیوں اور افسران کے خلاف مختلف سطحوں پر کارروائی بھی کی گئی ہے۔ ان میں کروڑوں روپے کے جرمانے، ٹھیکوں کی منسوخی، بلیک لسٹ اور ڈی بار کرنا، افسران کی معطلی، ناقص کارکردگی دکھانے والی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ حصوں کی مرمت و از سر نو تعمیر شامل ہیں۔ کئی معاملات میں ٹھیکیداروں پر 30 کروڑ روپے سے زائد، 119 کروڑ روپے اور دیگر بھاری مالی جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ متعدد منصوبوں میں انجینئرنگ فرموں اور آزاد انجینئروں کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

    سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے بتایا کہ کارکردگی کے جائزے اور لاپروائی کی بنیاد پر 11 افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، جبکہ مزید 11 افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تمام قومی شاہراہیں ’انڈین روڈس کانگریس‘ کے معیار کے مطابق تعمیر کی جاتی ہیں۔ تعمیراتی کام کی نگرانی کے لیے اتھارٹی انجینئر، آزاد انجینئر، محکمہ جاتی معائنہ اور تھرڈ پارٹی کوالٹی آڈٹ جیسے نظام نافذ ہیں۔ ضرورت پڑنے پر تعمیر مکمل ہونے سے پہلے آزادانہ معیار کی جانچ بھی کرائی جاتی ہے۔

    Related Posts

    اولاد کی آمد سے ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے، تحقیق

    ایک شبیہ بنائی گئی ہے کہ امت شاہ ’ہیرو‘ ہیں اور نریندر مودی ’بھگوان‘، اب یہ غبارہ پھٹ چکا ہے: راہل گاندھی

     سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے تباہی،  75 ہلاکتیں، چٹخنے لگے پہاڑ

    مقبول خبریں

    اولاد کی آمد سے ماں کی صحت زیادہ متاثر ہوتی ہے، تحقیق

    پانچ سال میں 40 مرتبہ ’فیل‘ ہوا قومی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر، مودی حکومت کا پارلیمنٹ میں اعتراف

    ایک شبیہ بنائی گئی ہے کہ امت شاہ ’ہیرو‘ ہیں اور نریندر مودی ’بھگوان‘، اب یہ غبارہ پھٹ چکا ہے: راہل گاندھی

     سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے تباہی،  75 ہلاکتیں، چٹخنے لگے پہاڑ

    نیٹ پیپر لیک تحریک: بہار پولیس کا غضب کارنامہ، روس میں رہنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.