Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

      جاپانی مارکیٹ میں کھلبلی: چینی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے سستی ترین الیکٹرک منی کار ’ریکو‘ لانچ کر دی، نسان اور ہنڈا کو کڑا چیلنج!

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایک شبیہ بنائی گئی ہے کہ امت شاہ ’ہیرو‘ ہیں اور نریندر مودی ’بھگوان‘، اب یہ غبارہ پھٹ چکا ہے: راہل گاندھی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راہل کا کہنا ہے کہ ’’طلبا پر بربریت کے ذمہ دار امت شاہ ہیں۔ یا تو انھوں نے حملہ کا حکم دیا، ایسے میں وہ براہ راست گنہگار ہیں… یا پھر انھیں حملے کی جانکاری نہیں، ایسے میں وہ ناقابل وزیر داخلہ ہیں۔‘‘

    ’’طلبا پر بربریت کے ذمہ دار امت شاہ ہیں۔ یا تو انھوں نے اس حملے کا حکم دیا، ایسے میں وہ براہ راست گنہگار ہیں۔ یا پھر انھیں حملے کی کوئی جانکاری نہیں تھی، ایسے میں وہ ناقابل وزیر داخلہ ہیں۔‘‘ یہ بیان آج لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے پریس کانفرنس میں بھی امت شاہ کو مظاہرین طلبا پر ہوئی بربریت کے لیے قصوروار ٹھہرایا۔ انھوں نے پی ایم مودی سے امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

    راہل گاندھی نے پریس کانفرنس میں میڈیا اہلکاروں کے کچھ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امت شاہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک شبیہ بنائی گئی ہے… امت شاہ ملک کے ’ہیرو‘ ہیں… نریندر مودی ’بھگوان‘ ہیں۔ اس شبیہ کو بنائے رکھنے میں ہزاروں کروڑ روپے پھونکے جا رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’میڈیا، دہلی پولیس، آر اے ایف… سبھی کو اس کام پر لگا دیا گیا ہے تاکہ شبیہ کا غبارہ نہ پھٹ جائے۔ لیکن یہ غبارہ پھٹ چکا ہے۔‘‘

    ایک نامہ نگار نے جب کانگریس رکن پارلیمنٹ سے سوال کیا کہ بی جے پی لیڈران تو طلبا پر فائرنگ کا انکار کر رہے ہیں، تو انھوں نے کہا کہ ’’میں پریس کے سامنے ایک ایسے نوجوان کو لے کر آیا، جو پیلیٹ گن سے متاثر ہے، اس کے جسم میں چھرّے بھرے ہوئے ہیں۔ اس نوجوان کی آنکھ میں چھرے ہیں۔ ایمس کی میڈیکل رپورٹ میں پیلیٹ گن انجری کی بات لکھی ہوئی ہے۔ پیلیٹ گن سے متاثر ایک شخص نہیں ہے، بلکہ کئی ہیں۔ یعنی پورے ثبوت ہیں کہ پیلیٹ گن کا استعمال ہوا ہے، لیکن مودی حکومت ماننے کو تیار نہیں ہے، تو کیا اب میں وہ رائفل اٹھا کر لاؤں؟‘‘ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’پیلیٹ گن ایک لیتھل ہتھیار ہے اور اگر اسے قریب سے استعمال کیا جائے تو یہ جان بھی لے سکتی ہے۔‘‘

    پریس کانفرنس میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران راہل گاندھی نے پیپر لیک و امتحان میں بے ضابطگی کے خلاف کھڑے ہونے والے طلبا کی تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں طلبا کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان میں وہ ہمت ہے جو ان کے والدین میں نہیں تھی۔ مجھے ہر اس ہندوستانی طالب علم پر فخر ہے جس نے یہ قدم اٹھایا۔‘‘ انھوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ طلبا کی آواز وہ ہمیشہ بلند کرتے رہیں گے اور ان کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے وہ سڑک سے پارلیمنٹ تک جدوجہد کریں گے۔

    اس دوران پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی غیر موجودگی کو راہل گاندھی نے ان کی کم ہمتی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر داخلہ میں پارلیمنٹ آنے کی ہمت نہیں ہے۔ ان میں اتنی جرأت نہیں کہ اس طرح آپ کے سامنے کھڑے ہو سکیں۔ وہ تو بھاگ جائیں گے۔‘‘ وہ برملا کہتے ہیں کہ ’’ہمیں ان کے پارلیمنٹ آنے کی کوئی توقع نہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ اس (طلبا پر بربریت) کے ذمہ دار وہی ہیں، اور ہم انہیں اس سے بچ نکلنے نہیں دیں گے۔‘‘

    Related Posts

    پانچ سال میں 40 مرتبہ ’فیل‘ ہوا قومی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر، مودی حکومت کا پارلیمنٹ میں اعتراف

     سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے تباہی،  75 ہلاکتیں، چٹخنے لگے پہاڑ

    نیٹ پیپر لیک تحریک: بہار پولیس کا غضب کارنامہ، روس میں رہنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

    مقبول خبریں

    پانچ سال میں 40 مرتبہ ’فیل‘ ہوا قومی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر، مودی حکومت کا پارلیمنٹ میں اعتراف

    ایک شبیہ بنائی گئی ہے کہ امت شاہ ’ہیرو‘ ہیں اور نریندر مودی ’بھگوان‘، اب یہ غبارہ پھٹ چکا ہے: راہل گاندھی

     سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے تباہی،  75 ہلاکتیں، چٹخنے لگے پہاڑ

    نیٹ پیپر لیک تحریک: بہار پولیس کا غضب کارنامہ، روس میں رہنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

    صحافیوں کو مبارکباد، حکومت پنجاب نے اپنی چھت فراہم کرنیکا بڑا اعلان کردیا

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.