Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

      جاپانی مارکیٹ میں کھلبلی: چینی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے سستی ترین الیکٹرک منی کار ’ریکو‘ لانچ کر دی، نسان اور ہنڈا کو کڑا چیلنج!

      25سال کے طویل انتظار کے بعد ہنڈا ’پریلوڈ‘ کی شاندار واپسی: دلکش لُک، 44 ایم پی جی زبردست مائیلیج اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا جادو!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نیٹ پیپر لیک تحریک: بہار پولیس کا غضب کارنامہ، روس میں رہنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    محمد صداقت ضلع کشن گنج کے بہادر گنج کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے روس سے ہی سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمے پر سوال اٹھایا ہے۔

    بہار پولیس کا ایک عجیب و غریب کارنامہ سامنے آیا ہے۔ کشن گنج کے رہنے والے محمد صداقت، جن کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 4 ماہ سے روس میں مقیم ہیں، کے خلاف بھی پولیس نے نیٹ تحریک سے متعلق مقدمہ درج کر دیا ہے۔ یہ ایف آئی آر کشن گنج کے بہادر گنج میں ہونے والے احتجاج سے جڑا ہوا ہے۔

    محمد صداقت ضلع کشن گنج کے بہادر گنج کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے روس سے ہی سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمے پر سوال اٹھایا ہے۔ محمد صداقت کا دعویٰ ہے کہ نیٹ پرچہ لیک کے خلاف بہادر گنج میں ہونے والے احتجاج کے دوران وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے، اس کے باوجود انہیں نامزد ملزم بنا دیا گیا۔ محمد صداقت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعے کے وقت وہ بیرون ملک تھے اور احتجاج میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایف آئی آر کا ازسر نو جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔

    اس معاملے پر جب قائم مقام ایس پی ہری موہن شکلا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس معاملے کی اطلاع مل گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے اور اسی کے مطابق مقدمہ ختم کر دیا جائے گا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی توصیف عالم نے اس بارے میں کہا کہ ’’انتظامیہ کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ باہر کے لوگ واقعہ انجام دے کر چلے گئے، لیکن مقامی لوگوں کے نام مقدمے میں شامل کر دیے گئے۔ یہ سراسر جھوٹی ایف آئی آر ہے۔‘‘

    روس میں مقیم بہادر گنج کے نوجوان کے خلاف درج ایف آئی آر پر توصیف عالم نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح بیرون ملک رہنے والے افراد کے نام ایف آئی آر میں شامل ہو جانا انتظامیہ کے طریقۂ کار پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔ اس معاملے پر بہادر گنج ضلع پریشد کے رکن عمران عالم نے بھی افسوس ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بہادر گنج میں پیش آنے والے ہنگامے سے متعلق پولیس نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔ اس میں میرے علاقے کے ایسے افراد کے نام بھی شامل کر دیے گئے جو اس وقت کشن گنج میں موجود ہی نہیں تھے۔

    Related Posts

    پانچ سال میں 40 مرتبہ ’فیل‘ ہوا قومی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر، مودی حکومت کا پارلیمنٹ میں اعتراف

    ایک شبیہ بنائی گئی ہے کہ امت شاہ ’ہیرو‘ ہیں اور نریندر مودی ’بھگوان‘، اب یہ غبارہ پھٹ چکا ہے: راہل گاندھی

     سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے تباہی،  75 ہلاکتیں، چٹخنے لگے پہاڑ

    مقبول خبریں

    پانچ سال میں 40 مرتبہ ’فیل‘ ہوا قومی شاہراہوں کا انفراسٹرکچر، مودی حکومت کا پارلیمنٹ میں اعتراف

    ایک شبیہ بنائی گئی ہے کہ امت شاہ ’ہیرو‘ ہیں اور نریندر مودی ’بھگوان‘، اب یہ غبارہ پھٹ چکا ہے: راہل گاندھی

     سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے تباہی،  75 ہلاکتیں، چٹخنے لگے پہاڑ

    نیٹ پیپر لیک تحریک: بہار پولیس کا غضب کارنامہ، روس میں رہنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج

    صحافیوں کو مبارکباد، حکومت پنجاب نے اپنی چھت فراہم کرنیکا بڑا اعلان کردیا

    بلاگ

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.