سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نا اہلی اور غفلت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سابق صدر و فوجداری کے نامور وکیل شاہد میر نے مدثر شہید روڈ کی نئی سڑک پر برسات کے پانی کے ٹھہراو اور سڑک کو تباہی سے بچانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تخت گینتی لے کر سڑک کو بچانے کے لئے دیوار کے ساتھ سوراخ کر کے سڑک کو محفوظ کیا اور پانی کے نکاس کو انتہائی آسان بنا دیا اس کوشش میں شاہد میر کے ڈرائیور اور ایک راہ گیر نے بھر پور حصہ ڈالا اس موقع پر شاہد میر نے ضلعی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل دوستوں کے ساتھ اوزار لے کر سارے شہر کا دورہ کریں گے اور نئی ضلعی انتظامیہ کو دفتر جا کر بتائیں گے کہ ٹاؤٹوں کو اپنی پہنچ سے دور رکھیں ہم انشااللہ شہر اقبال کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔

