سکھر(محمدقاسم ملک سے)
سکھر نیشنل پریس کلب رجسڑد کے صدر ساحل جوگی گزشتہ چھ گھنٹوں سے لاپتا ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریبا تین بجے ببرلو بائی پاس پر پریا ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی کوریج کے دوران پولیس نے ساحل جوگی کو حراست میں لیا تھا۔گرفتاری کے بعد گزشتہ چھ گھنٹوں سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہ ملنے پر صحافی برادری اور سول سوسائٹی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔احتجاجی دھرنے کے دوران پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد پریا ایکشن کمیٹی کے رہنما لیاقت جلبانی، چیئرپرسن سوہنی پارس سمیت متعدد مرد و خواتین مظاہرین کو بھی گرفتار کیا۔صورتحال کے پیش نظر سکھر نیشنل پریس کلب رجسڑد کے سیکریٹری جنرل آغا یاور نے پریس کلب کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں سیکریٹری جنرل آغا یاور،نائب صدر اشرف ابڑو، تاج رند، پراگ شرما انفارمیشن سیکرٹری دانش راجپوت اور دیگر صحافی رہنماں نے صدر ساحل جوگی کی گرفتاری اور مبینہ گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی اور محفوظ بازیابی کا مطالبہ کیا۔سیکریٹری جنرل آغا یاور نے کہا کہ دھرنے کی کوریج کے دوران صحافی سلطان رند، طاہر جان بھٹو، راجا شیخ اور دیگر صحافیوں سے موبائل فون چھیننے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔۔صحافی رہنما تاج رند نے مطالبہ کیا کہ گرفتار صحافیوں اور مظاہرین کو رہا کیا جائے۔

