سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
پاکستان تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں راہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی ریاست آزاد جموں و کشمیر حافظ حامد رضا نے پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب طارق سبحانی سے ملاقات کر کے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں 2 اگست 2026، کو ریاست آزاد جموں و کشمیر کے ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میرے حقیقی بھتیجے احسن رضا کو کامیاب کروا دو تاکہ ممبر قانون ساز اسمبلی ریاست آزاد جموں و کشمیر کی نشست ہمارے گھر ہی رہے یہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں چھپے حلوہ پارٹی مولوی حافظ حامد رضا جو کہ ایک طرف مذکورہ انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور دوسری طرف بھتیجے کی انتخابی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ اس کو کامیاب کروانے کے لئے کوشاں ہیں۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ حافظ حامد رضا وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے راہنماؤں عثمان ڈار اور عمر ڈار کو اپنی آنکھیں اب کھولنی چاہئیں یا ہسپتال جاکر ڈاکٹر کے سامنے کھولیں گے۔

