سانگھڑاشفاق سلہری سے
نواحی علاقے ورکشاپ میں سانپ کے کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گاؤں دھنی بخش خاصخیلی کے رہائشی 25 سالہ محنت کش نوجوان وحید خاصخیلی کو دو روز قبل مزدوری کے دوران سانپ نے ڈس لیا تھا، واقعے کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو روز تک زیرِ علاج رہے، تاہم زہر کے اثرات کے باعث دورانِ علاج دم توڑ گیا، متوفی کی میت جب آبائی گاؤں پہنچی تو اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، جبکہ عزیز و اقارب اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کے مریضوں کے لیے بروقت طبی سہولیات، اینٹی وینم کی دستیابی اور مؤثر طبی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے

