Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قصداً ’نو بال‘ پھینکنے پر اب ملے گی سخت ترین سزا، کرکٹ میں نیا اصول نافذ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بی سی سی آئی نے ’میریلیبون کرکٹ کلب‘ (ایم سی سی) کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم کو تمام ریاستی کرکٹ ایسو سی ایشنز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ ان میں قصداً نو بال کرانے پر ملنے والی سزا سب سے اہم ہے۔ گھریلو کرکٹ میں پہلے اگر کوئی گیند باز قصداً فرنٹ فٹ نو بال کرتا تھا تو اسے مقررہ اننگز میں گیند بازی سے معطل کر دیا جاتا تھا، لیکن اب اسے پورے میچ میں گیند بازی سے روک دیا جائے گا۔

    خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے پاس موجود بی سی سی آئی کے سرکلر کے مطابق کھیل کے حالات سے متعلق قانون 41.8 میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کے تحت کسی گیند باز کو پورے میچ سے معطل کرنے کا فیصلہ میدان پر موجود امپائر کریں گے۔

    دیگر ترامیم کی بات کریں، تو دن کے کھیل کے اختتام سے متعلق بھی ایک قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ نئے قانون کے مطابق اگر دن کے کھیل کے آخری اوور میں وکٹ گر جاتی ہے تو بھی اس اوور کو مکمل کرایا جائے گا۔ پہلے وکٹ گرتے ہی دن کے کھیل کے اختتام کا اعلان کر دیا جاتا تھا۔ ایم سی سی کا ماننا ہے کہ قانون 12.5.2 کی وجہ سے دن کے اختتام پر نئے بلے باز کو کریز پر آنے کا موقع نہیں مل پاتا تھا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ ترمیم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اب کسی میچ کی آخری اننگز میں کوئی بھی ٹیم اننگز ڈکلیئر کرنے یا اننگز چھوڑنے (فورفیٹ) کا اختیار استعمال نہیں کر سکے گی۔

    ونڈے کے ڈومیسٹک میچوں میں اب ’ڈرنکس بریک‘ کے دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ کو میدان میں جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ آئی سی سی بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اسی طرح کا قانون نافذ کرنے کی تجویز پیش کر چکا ہے۔ ایک ترمیم یہ بھی کی گئی ہے کہ اب وکٹ کیپر کو اپنے دستانے صرف گیند پھینکے جانے کے وقت ہی اسٹمپس کے پیچھے رکھنے ہوں گے۔ پہلے اس کے دستانے اس وقت سے اسٹمپس کے پیچھے ہونے چاہیے تھے جب گیند باز رن اَپ شروع کرتا تھا۔ اس کی وجہ سے پہلے کئی بار نو بال ہو چکی ہے۔

    Related Posts

    پنجاب کے سرکار ی ملازمین کومبارک،وفاق کی طرزپرتنخواہوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،32سالہ خاتون ہلاک

    وزیرِ پیٹرولیم کا آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس

    مقبول خبریں

    پنجاب کے سرکار ی ملازمین کومبارک،وفاق کی طرزپرتنخواہوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،32سالہ خاتون ہلاک

    وزیرِ پیٹرولیم کا آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس

    قصداً ’نو بال‘ پھینکنے پر اب ملے گی سخت ترین سزا، کرکٹ میں نیا اصول نافذ

    مودی جی! غرور چھوڑ کر طلبہ کی آواز سنیں اور ان کے 3 مطالبات فوری پورے کریں‘، راہل گاندھی

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.