صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے آج تنخواہ کی بات بری لگ رہی ہے، کل تک یہ نظام ہمارے خلاف یہ پراپیگنڈا کررہا تھا کہ ہم نے ڈالرز لے کر اپنے بچے اور لوگ مروائے ہیں۔ دفاعی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر قیمت پر ہماری دفاع کرے، ہم ان کی قدر کریں گے۔ شہید سب معتبر ہیں اور یہ فیصلہ اللہ تعالی نے کرنا ہے۔ دفاعی ادارہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ پالیسی تبدیل کرنے کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔
آج تنخواہ کی بات بری لگ رہی ہے، کل تک یہ نظام ہمارے خلاف یہ پراپیگنڈا کررہا تھا کہ ہم نے ڈالرز لے کر اپنے بچے اور لوگ مروائے ہیں۔ دفاعی ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر قیمت پر ہماری دفاع کرے، ہم ان کی قدر کرینگے۔ شہید سب معتبر ہیں اور یہ فیصلہ اللہ تعالی نے کرنا ہے۔ دفاعی ادارہ… pic.twitter.com/m6jR4byqjI
— Awami National Party (@ANPMarkaz) July 22, 2026
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس میں شک نہیں کہ امریکا اور ایران جنگ کی وجہ سے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، مگر پاکستان میں یہ مہنگائی مصنوعی ہے۔ یہاں تو 90 فیصد تیل ایران سے سمگل ہوکر آتا ہے اور ایران میں موجودہ حالات میں بھی فی لیٹر قیمت 10 روپے تک ہے۔ حکومت نے اوگرا کو روزانہ قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار دیکر خود کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر ہر طرح کی لیوی ختم ہونی چاہیئے۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا آج کل الیکشنز میں کامیابی انتخابی تقریر سے نہیں بلکہ خدمت سے ملتی ہے۔ یہاں سب خدمت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان کا نظام عوام کیلئے نہیں سوچتا بلکہ یہ سوچتا ہے کہ کس طرح عوام کو نچوڑا جائے، پیسے نکالیں اور اس پر عیاشیاں کرسکیں۔

