نئی دہلی:ہالی وڈ کے مایہ ناز اور بے باک اداکار نصیرالدین شاہ نے جنتر منتر پر طلبا کے ‘پارلیمنٹ مارچ’ کے دوران ہونے والی بربریت اور پولیس کے بہیمانہ تشدد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
Legendary actor Naseeruddin Shah shares a video, fuming about the way youth were beaten up yesterday in Delhi. He reminds the government, “Sab yaad rakha jayega”
Thank you sir for your voice and solidarity 🙏 pic.twitter.com/pDmp2G4U3R
— Cockroach is Back (@Cockroachisback) July 21, 2026
طلبا پر ہونے والے لاٹھی چارج اور تشدد پر لیجنڈری اداکار نہ صرف شدید غصے میں دکھائی دیے بلکہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئے۔
76 سالہ ورسٹائل اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نم آنکھوں کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں نصیرالدین شاہ نے جنتر منتر پر ’چلو پارلیمنٹ‘ مارچ کے دوران طلبا پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اپنی طویل خاموشی توڑتے ہوئے پرتشدد کارروائی کرنے والوں کو کڑے الفاظ میں ’’غنڈے‘‘ قرار دیا اور نیٹ پیپر لیک کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے طلبا کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔
ویڈیو کے آغاز میں نصیرالدین شاہ نے کہا، ’’نمسکار، آداب۔ میں آپ سب سے دو باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر ایک جاہل اس ملک کی رہنمائی کرے، تو اس کا دل یہی چاہے گا کہ پورا ملک بھی اسی کی طرح جاہل، ناسمجھ، نااہل اور بے رحم بن جائے۔‘‘
طلبہ کی قدر و منزلت کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ نیشنل اسکول آف ڈراما اور پونے فلم انسٹی ٹیوٹ جیسے مایہ ناز اداروں سے اداکاری کے کورسز مکمل کرنے کے باوجود انہوں نے اداکاری کے فن کے بارے میں جو سب سے اہم سبق سیکھا، وہ دراصل انہی بچوں سے سیکھا ہے جنہیں انہوں نے پڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پوری ہمدردی ان پرعزم طلبا کے ساتھ ہے، وہ ہر سانس کے ساتھ انہیں ہزاروں دعائیں دیتے ہیں اور ہر ٹیچرز ڈے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

