دہلی میں جاری طلبہ مظاہرہ کے درمیان سیکورٹی ایجنسیوں کی سفارش کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے لوٹینس اور وسطی دہلی کے 16 اہم اور مصروف میٹرو اسٹیشنوں کو آئندہ حکم تک کے لیے مکمل طور سے بند کر دیا ہے۔ ڈی ایم آر سی نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے مسافروں کو وقت رہتے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کا مشورہ دیا ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر بند کیے گئے 16 اہم ‘میٹرو اسٹیشنوں کے نام درج ذیل ہیں:لوک کلیان مارگ‘راجیو چوک‘پٹیل چوک‘رام کرشن آشرم مارگ‘باراکھمبا روڈ‘سپریم کورٹ‘سیوا تیرتھ‘جنپتھ‘منڈی ہاؤس‘سنٹرل سیکرٹریٹ‘آئی ٹی او‘دہلی گیٹ‘اندرپرستھ‘خان مارکیٹ‘زور باغ‘شیواجی اسٹیڈیم
طلبہ مظاہرہ: راجیو چوک، منڈی ہاؤس اور آئی ٹی او سمیت دہلی میٹرو کے 16 اسٹیشن اگلے حکم تک بند

