سیالکوٹ سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سابق صدر و فوجداری کے مشہور و معروف وکیل شاہد میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے راہنما و وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ان کے ساتھی گورنمنٹ وویمن یونیورسٹی کے لئے حاصل کی گئی 200 ایکڑ میں سے 120 ایکڑ زمین پر سرکاری دفاتر و عدالتیں تعمیر کرنا چاہتے تو یہ ان کی خام خیالی ہے کیونکہ مذکورہ 200 ایکڑ زمین مذکورہ یونیورسٹی کے نام پر منتقل ہو چکی ہے اس لئے اس میں سے ایک ایکڑ زمین بھی کسی اور مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہو سکتی۔یہ بات انھوں نے بے نقاب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔شاہد میر نے کہا کہ اگر مذکورہ یونیورسٹی کی زمین کا ایک انچ بھی ادھر ادھر کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کا محاسبہ کریں گے۔ سیالکوٹ کا جنرل بس سٹینڈ بہت موزوں اور محفوظ جگہ پر ہے لیکن مذکورہ وزیر اس جنرل بس سٹینڈ کو دوسری جگہ پر منتقل کرنے کے لئے کوشاں ہیں کیونکہ جس جگہ پر جنرل بس سٹینڈ منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ جگہ مذکورہ وزیر کے قریبی دوست کی ہےمذکورہ وزیر اپنے دوست کو مالی فائدہ پہنچانے کی خاطر جنرل بس سٹینڈ موجودہ جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ کے ارباب اختیار پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے اور ہم جنرل بس سٹینڈ کو اس کی موجودہ جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ ہونے دیں گے۔ رنگ روڈ کی تعمیر کے دوران جو لوگ متاثر ہو رہے ہیں ہم ان لوگوں کے بھی ساتھ ہیں اور ان کو اپنا حق دلوا کر رہیں گے۔مذکورہ وزیر اور اس کے ساتھی سیالکوٹ کے اداروں کے ساتھ سازشیں کرنی چھوڑ دیں ورنہ ہم قانونی جنگ لڑنا جانتے ہیں۔

