سکھر سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر احمد لاشاری کی رپورٹ
سکھر پریا ایکشن کمیٹی کی جانب سے بدھ کے دن 5 بجے ببرلو بائی پاس ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان رہنماٶں کا کہنا ہے کہ ببرلو سمیت پنجاب سے ملنے والے تمام بارڈر بند کیے جائیں گے، مزید کہاکہ ببرلو دھرنے کی حمایت میں واہو واھ اور تین تلوار کراچی پر بھی دھرنے لگائے جائیں گے،پولیس نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تین دن میں بچے بازیاب ہوں گے، بچوں کی بازیابی کی بجائے دھمکیاں دی گئیں، مزید کہاکہ سکھر سے اغوا ہونے والی خوشی مہر کے ورثاء کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا گیا ہے، مزید بات کرتے ہوئے کہاکہ تین دن تک پولیس کیمپ پر ایک بار بھی نہیں آئی، مزید کہاکہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جہاں جہاں کے مسائل ہیں تمام ایس پی کیمپ پر آ کر بریفنگ دیں گے، لیکن اس کے برعکس ہوا ہے

