سکھر سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ کے مطابق
خیرپور پولیس کی بہترین کارروائی تھانہ سیٹارجہ سے پانچ ماہ قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی طالبہ آصفہ مغل خیبر پختونخوا سے بازیاب
ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کے احکامات پر خیرپور پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خیبرپختون خواہ کے علاقے نوشہرہ میں اہم کارروائی پانچ ماہ قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی طالبہ آصفہ مغل کو خیرپور پولیس نے بازیاب کروالیا
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق آصفہ مغل کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے، تاہم حتمی حقائق عدالت میں بیان اور قانونی کارروائی کے بعد ہی واضح ہوں گے،



