Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    طلبا پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کیے جانے سے پرینکا گاندھی ناراض، حکومت سے پوچھا سوال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ہم سب بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تعلیمی پالیسی میں کئی مسائل اور بڑے مسائل ہیں۔ اس کے باوجود آپ (مودی حکومت) اس پر بحث کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘‘

    ایودھیا کے رام مندر میں چندہ چوری اور جنتر منتر پر جمع مظاہرین طلبا پر پولیس لاٹھی چارج کے خلاف کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آواز اٹھائی ہے۔ انھوں نے پیر کے روز مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سب (پارلیمنٹ میں) بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن وہ مانتے ہی نہیں۔‘‘ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے بھی رام مندر چندہ چوری اور نیٹ-یوجی امتحان کے سوالنامے لیک ہونے جیسے مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

    کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ہم سب بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تعلیمی پالیسی میں کئی مسائل اور بڑے مسائل ہیں۔ اس کے باوجود آپ اس پر بحث کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کے بجائے آپ طلبا پر آنسو گیس کا استعمال کر رہے ہیں اور ان کی پٹائی کر رہے ہیں۔ آخر کیوں؟ وہ ہمارے بچے ہیں۔‘‘ انھوں نے حکومت اور انتظامیہ کے اس رویہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

    دوسری طرف ششی تھرور نے ایک پرانی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہیے، کیونکہ حکومت اپنی منمانی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ وہ جگہ ہونی چاہیے جہاں اراکین پارلیمنٹ عوام کی آواز اٹھا سکیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ ہزاروں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) کے مظاہرین نے مبینہ طور پر پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرتے ہوئے بیریکیڈ توڑنے کی کوشش کی، جس کے بعد پارلیمنٹ اسٹریٹ کے قریب سیکورٹی اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا، تو تھرور نے کہا کہ ’’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ سب کس جذبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔ جب ایک پرامن احتجاج ہو رہا ہے تو لاٹھی چارج کی کیا وجہ ہے؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لاٹھی چارج عدم تشدد کا عمل نہیں ہے۔ یہ تشدد کا عمل ہے۔ مجھے اس کی منطق سمجھ نہیں آتی۔‘‘

    تھرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ’ایودھیا چندہ چوری‘، نیٹ امتحان پرچہ لیک اور کانگریس کی جانب سے شروع کی گئی ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کے تحت اہم معاملات اٹھانا چاہتی ہے، لیکن حکومت بحث کے لیے تیار نہیں ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ بحث سے کیوں ڈرتے ہیں؟ تھرور نے یہ بھی کہا کہ سب جانتے ہیں یہ پورے ملک میں سلگتے ہوئے مسائل ہیں، اس لیے ان پر بحث کرنا منطقی ہوگا۔ پارلیمنٹ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں ہم عوام کی آواز اور عوام کی تشویش کو اٹھا سکتے ہیں اور ایک بار ایسا ہو جانے کے بعد، ہم سب جانتے ہیں کہ حکومت کے پاس اکثریت ہے۔

    Related Posts

    کمشنر کانالہ بھیڈ کا میگ ٹاؤن اور شیل چوک پیرس روڈ کے مقامات کا معائنہ 

    گولڈن بال سے سلور بوٹ تک، یہاں دیکھیے فیفا عالمی کپ 2026 کے تمام ایوارڈ یافتگان کی فہرست

    چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ہیڈ کلرک کے درمیان جھگڑا بیچ بچاؤ کروانے والے چیف سینٹری انسپیکٹر معطل 

    مقبول خبریں

    گولڈن بال سے سلور بوٹ تک، یہاں دیکھیے فیفا عالمی کپ 2026 کے تمام ایوارڈ یافتگان کی فہرست

    طلبا پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کیے جانے سے پرینکا گاندھی ناراض، حکومت سے پوچھا سوال

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر مس جین میریٹ کی ملاقات

    22جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

    دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جام شہادت نوش کر گئے

    بلاگ

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.