بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
سیریس کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کے قتل کے مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرزاق اور محمد اکرام کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں ہزارگنجی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک .223 رائفل، ایک ایس ایم جی، تین ٹی ٹی پستول اور بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر قمبرانی روڈ سے مزید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان آٹھ افراد کے قتل کے مقدمات میں نامزد اور مطلوب تھے، جبکہ مقدمہ کرائم برانچ کوئٹہ میں زیرِ تفتیش ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ کارروائی ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

