سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
وزیر اعلیٰ مریم پنجاب نواز کی ہدایات کے مطابق سیلابی صورت حال سے بچاؤ کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر گوجرانولہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کے ہمراہ سیالکوٹ میں نالہ بھیڈ کا میگ ٹاؤن اور شیل چوک پیرس روڈ کے مقامات پر معائنہ کیا۔ کمشنر کو نالہ بھیڈ میں جاری ڈی سلیٹنگ آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

