سکھر(سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ )
نصیر آباد کے رہائشی ریٹائرڈ استاد کمال الدین ڈیہو، ان کے بیٹے شاہد حسین اور بیٹی شاہین نے سکھر نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جائیداد کے تنازع پر ان کے بھائی زاہد حسین، ظہیر احمد، زوہیب احمد اور وسیم احمد ان کے جانی دشمن بن چکے ہیں شاہد حسین نے بتایا کہ گزشتہ شام ان پر مبینہ طور پر حملہ کرکے انہیں اور ان کی بہن شاہین کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی شکایت سائٹ ایریا تھانے میں درج کرائی گئی تاہم پولیس نے صرف این سی کاٹ کر جان چھڑالی جبکہ ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس بااثر ملزمان سے مبینہ طور پر پیسے لے کر خاموش بیٹھی ہے، جس کے باعث ان کی جان، ان کے والد اور اہل خانہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ریٹائرڈ استاد قمال الدین ڈیہو نے کہا کہ ان کے مذکورہ بیٹے نافرمان ہیں ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ ان کی جائیداد اور پنشن پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ شاہین نے بھی الزام لگایا کہ ان کے چاروں چچاؤں نے ان پر اور ان کے والد پر تشدد کرکے شدید زخمی کیا۔ متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں فوری انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

