نیویارک:حیران کن بات یہ تھی کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹرمپ کی میچوں میں عدم موجودگی نمایاں رہی۔ وہ فائنل سے پہلے ایک بھی میچ دیکھنے نہیں گئے تھے۔ اتوار کو ان کی آمد پر سب کی نظریں مرکوز تھیں۔
سٹیڈیم میں موجود شائقین ان کی آمد کو دیکھ سکتے تھے کیونکہ وہ ان تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں سوار تھے جو لینڈ کرنے سے پہلے سٹیڈیم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اس کا چکر لگا رہے تھے۔
میچ کے دوران ہاف ٹائم کے دوران سپر باؤل کی طرز کا ہاف ٹائم شو بھی ہوا جس میں شکیرا، میڈونا، کولڈ پلے، جسٹن بیبر اور بے ٹی ایس نے پرفارم کیا۔
بہت سے لوگ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ ٹرافی پیش کرنے کی تقریب کے بعد ٹرمپ کتنی دیر تک سٹیج پر رہیں گے۔ کیونکہ گذشتہ سال کلب ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر ٹرمپ کپتان ریس جیمز کو ٹرافی پیش کرنے کے بعد چیلسی کے جشن کا حصہ بن گئے تھے۔
ٹرمپ نے فیفا کے سربراہ انفانٹینو کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تمغے تقسیم کیے۔ وہ ٹرافی پیش کرنے کی تقریب کے لیے بھی موجود رہے۔ تاہم وہ ٹرافی تھمانے کے بعد تاخیر سے سٹیج سے اترے، جیسا کہ انھوں نے کلب ورلڈ کپ کے موقع پر کیا تھا۔
سٹیڈیم میں نعرے اور ہیلی کاپٹروں کا گشت؛ امریکی صدر کی فائنل میں اچانک انٹری کا چرچا

