Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سانحہ زیارت ، کامیاب مذاکرات امن  کی جانب  اہم اور مثبت پیشرفت  ہے، گورنر بلوچستان 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)

    صوبائی حکومت اور سانحہ زیارت کی دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کو سراہتے ہوئے اسے امن اور استحکام کی جانب ایک اہم اور مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ یہ پیشرفت صوبہ میں سیاسی استحکام، پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل ڈائیلاگ اور باہمی افہام و تفہیم درحقیقت تصادم اور محاذ آرائی سے زیادہ موثر اور معتبر وسیلے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے امید ظاہر کی کہ کامیاب مذاکرات کے پیش نظر دیگر مراحل بھی خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کے جائز مطالبات پر عملدرآمد اور صوبے میں سکیورٹی کے مسائل حل کرنے سے متعلق کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جوڈیشل کمیشن شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائے گا۔ متفقہ پالیسی کے تحت سانحہ زیارت کے شہداء کو سرکاری طور پر شہید قرار دیکر ان کے اہل خانہ کو امداد دی جائیگی جن میں شہداء کے بچوں کیلئے تعلیمی انتظامات، مالی معاوضہ اور دیگر حقوق بھی شامل ہیں۔ علاؤہ ازیں مختلف سرکاری عمارتوں کو شہداء کی قربانیوں کے اعزاز میں منسوب کیا جائے گا۔ ریونیو سے متعلق عوامی تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائیگی۔ گورنر مندوخیل نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان، مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور خاص طور پر شہداء کے سوگوار خاندانوں کو ان کے صبر، دانشمندی اور بلند عزم پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسطرح اب پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو چکا ہے جس سے ناخوشگوار واقعات اور اختلافات کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے حل کرنے کی جمہوری روایت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

    Related Posts

    خواجہ محمد آصف نے  فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح تحصیل پسرور کا دورہ کیا

    پنجاب کلین ائیر پروگرام’ فیز تو کے تحت قرعہ اندازی

    مقبول خبریں

    خواجہ محمد آصف نے  فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو جھٹکا؛ حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کم کر دیا،نئے نرخ کیا ہونگے ؟ جانئیے

    اگلے ماہ کا بل ہوگا بھاری،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور جھٹکا؛ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان

    نیلسن منڈیلا کا فلسفہ عدم تشدد، برابری اور انسانی حقوق کی پاسداری ہے:مریم نواز شریف

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی دوپہر 2 بجے ہوگا

    بلاگ

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.