چنیوٹ (فرحان بلال سے)
ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر رضوان علی نے اے ایس آئی بشیر احمد اور پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر جھنگ سرگودھا روڈ بائی پاس، نزد قینچی موڑ، کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

