مورو) رپورٹ: محمد اسلم مغل
مورو تھانے کے انسپیکٹر علی اکبر کھوکھر نے مورو شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے پابندی شدہ گٹکا ماوا برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اعجاز علی ولد محمد صالح سولنگی، رہائش چوہان کالونی مورو کو کرائم نمبر 316/2026 کے تحت مین پوری گٹکا ایکٹ کی دفعہ 7/8 کے تحت گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے -21 گٹکا ماوا کے 2 پیکٹ اور صفینہ گٹکا ماوا کے 2 پیکٹ برآمد ہوئے۔دوسری کارروائی کے دوران عرفان علی ولد مور سولنگی، رہائش سچل کالونی مورو کو کرائم نمبر 315/2026 کے تحت اسی قانون کی دفعہ 7/8 کے تحت گرفتار کیا گیا، جس سے بھی Z-21 گٹکا ماوا کے 2 پیکٹ اور صفینہ گٹکا ماوا کے 2 پیکٹ برآمد ہوئے۔
ایک اور کارروائی میں خان محمد ولد لائق زرداری، رہائش باندھی روڈ مورو کو کرائم نمبر 312/2026 کے تحت مین پوری گٹکا ایکٹ کی دفعہ 7/8 کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے -21 گٹکا ماوا کے 6 پیکٹ برآمد ہوئے۔

