Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا پنجاب میں بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی ختم ہونے والی ہے؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد نے ہلچل مچا دی!

      ایران کیخلاف جنگ میں پہلی بار خلائی فورس کا استعمال، ’’سلیمانی کلاس‘‘ کے چارو ں بحری جہاز تباہ کردئیے، ایڈمرل کوپر

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چکوال: سال مکمل، مگر 16 جولائی 2025 کے سیلاب کے زخم آج بھی تازہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال:مہتاب نصیر اعوان سے

     

    16 جولائی 2025 کی رات چکوال پر قیامت بن کر ٹوٹی۔ مسلسل موسلا دھار بارش نے ضلع بھر میں ایسی تباہی مچائی کہ معمولاتِ زندگی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ چوآسیدن شاہ، تلہ گنگ، چکوال شہر، ڈھڈیال، کلر کہار، اور دیگر متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلوں نے رابطہ پل بہا دیے، کئی سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد نجی منی ڈیم بھی ٹوٹ گئے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ مختلف سرکاری و میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آفت میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بھر میں تقریباً 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ کلاؤڈ برسٹ کا نتیجہ تھی۔
    سیلابی تباہی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 19 جولائی 2025 کو ضلع چکوال کا ہنگامی دورہ کیا، فضائی جائزہ لیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا اعلان کیا۔
    تاہم، ایک سال گزرنے کے باوجود ضلع چکوال کے متعدد متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے گھروں، املاک اور فصلوں کے نقصانات کا ازالہ نہیں مل سکا۔ ان کا مؤقف ہے کہ نقصانات کا سروے اور تخمینہ تو لگایا گیا، مگر عملی امداد نہ ہونے کے برابر رہی۔
    سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ایک نواحی گاؤں گھنوال بھی شامل تھا جہاں دو بچے جاں بحق ہوئے، جن کے لواحقین کو حکومتی معاوضہ دیا گیا، لیکن مقامی افراد کے مطابق 60 سے زائد مکانات جزوی یا مکمل طور پر متاثر ہوئے۔ گھروں کا سروے اور نقصان کا تخمینہ بھی لگایا گیا، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود تمام متاثرہ خاندان آج بھی مالی امداد اور بحالی پیکیج کے منتظر ہیں۔
    متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ حکام سے رجوع کیا، مگر انہیں صرف یقین دہانیاں ملیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے اعلانات پر عمل کرتے ہوئے تمام متاثرہ خاندانوں کو بلاامتیاز معاوضہ اور بحالی کی سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ دوبارہ معمول کی زندگی شروع کر سکیں۔
    16 جولائی 2025 کی وہ المناک رات آج بھی چکوال کے لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ یہ سانحہ صرف شدید بارش کا نہیں بلکہ ان متاثرہ خاندانوں کی طویل جدوجہد کی بھی یاد دلاتا ہے، جو ایک سال بعد بھی اپنی بحالی اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    Related Posts

    ناقص واٹر پائپ لائنیں پھٹ گئیں پانی گھروں میں داخل

    بدترین نااہلی دنیا کا پہلا مقتول جس کا پوسٹ مارٹم پہلے اور موت 6 گھنٹے بعد

    سید کمیل حیدر شاہ نے جمالو ٹرین کے ذریعے مختلف ریلوے اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا

    مقبول خبریں

    بدترین نااہلی دنیا کا پہلا مقتول جس کا پوسٹ مارٹم پہلے اور موت 6 گھنٹے بعد

    اے سی بند نہ کرنے پربیٹے کومارڈالا،بہواورملزم بھی زخمی،ڈاکوئوں نے نوجوان کوگولی ماردی

    پوری رتھ یاترا میں بھگدڑ ، ایک عقیدت مند کی موت، 100 زخمی

    موٹر وے کے سابق سی ای او کو پل گرنے پر 12 سال قید کی سزا

    ‘جنگ بندی’ کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی ہلاک

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.