نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب: نفیس آرائیں)
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت رینج آفس میں ہفتہ وار اردلی روم منعقد ہوا، جس میں اضلاع شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔اردلی روم کے دوران سروس، انتظامی اور فلاحی امور سے متعلق درخواستیں اور مسائل ڈی آئی جی کے روبرو پیش کیے گئے۔ فیصل بشیر میمن نے متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے بعض معاملات موقع پر ہی نمٹانے کے احکامات صادر کیے۔انہوں نے کہا کہ رینج کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے جائز مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ریڈر ٹو ڈی آئی جی تنظیم حسین وگن اور ہیڈ کلرک منیر بھٹو بھی موجود تھے۔

