دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایات پر تھانہ گندیگار پولیس نے اغواء کے مقدمے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اغواء ہونے والے 7/8 سالہ بچے، محمد حنین کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔کارروائی کے دوران مقدمے میں نامزد دو ملزمان سیف اللہ اور سلطانی بخت ساکنان لامچڑ کو ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گندیگار لعل بہادر خان معہ دیگر نفری کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

