Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کوٹلی ستیاں تا مری شاہراہ کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق کشادہ بنایا جائے :عبدالجبار ستی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    مری (بیورو رپورٹ)
    صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری عبدالجبار ستی نے کہا ہے کہ کوٹلی ستیاں اور مری کو ملانے والی یہ واحد مرکزی شاہراہ صرف دو علاقوں کو نہیں بلکہ بن سانج، پڑھنہ، کروڑ، اریاڑی اور درجنوں دیگر دیہات و آبادیوں کو بھی آپس میں جوڑتی ہے۔ انہی علاقوں کے ہزاروں شہری روزانہ تعلیم، علاج، کاروبار، سرکاری امور اور ضلعی ہیڈکوارٹر تک رسائی کے لیے اسی سڑک پر انحصار کرتے ہیں۔ کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے، جس کے باعث مستقبل میں سیاحوں، مقامی آبادی اور سرکاری ٹریفک میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ ایسے میں اس اہم شاہراہ کو محدود چوڑائی کے ساتھ تعمیر کرنا مستقبل کے ٹریفک مسائل، حادثات اور عوامی مشکلات کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکومت کے منتخب نمائندے بھی اس اہم عوامی مسئلے پر خاموش دکھائی دیتے ہیں، جبکہ عوام ایک ایسی شاہراہ کا مطالبہ کر رہے ہیں جو آنے والے کئی عشروں کی ضروریات پوری کر سکے، نہ کہ چند برس بعد ہی ناکافی ثابت ہو جائے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے پر فوری نظرثانی کرتے ہوئے کوٹلی ستیاں تا مری شاہراہ کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق کشادہ بنایا جائے، کیونکہ اس شاہراہ کو محدود کرنا درحقیقت پورے علاقے کی ترقی، سیاحت اور معاشی امکانات کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

    Related Posts

    ’’ آپریشن شعبان‘‘ کا دوسرا روز، فضائی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مزید 9 دہشت گرد ہلاک

    مری ایک جانب آپریشن، دوسری جانب مال روڈ پر ٹھیلوں اور اسٹالز کی بھرمار، سیاح پریشان

    دومنشیات فروش گرفتار ساڑھے پانچ کلو منشیات برآمد

    مقبول خبریں

    چین: شدید سیلاب کے بعد سانپوں کی یلغار، 900 زہریلے کوبرا پنجروں سے فرار، کئی شہری زخمی

    ’’ آپریشن شعبان‘‘ کا دوسرا روز، فضائی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مزید 9 دہشت گرد ہلاک

    بہار: مسلم خاتون کا نقاب ہٹا کر زبردستی سندھور لگوانےپر بھارت میں غم وغصہ، دو ملزمان گرفتار

    80 ملین لوگوں کی پسند، گانا اب یادوں سے بھی مٹا دیا گیا،مرح عطیہ اور عمرو جابر میں طلاق

    تیز رفتار ڈمپر ریوڑ پر چڑھ گیا، 11 قیمتی جانور ہلاک، متعدد زخمی 

    بلاگ

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.