لاہور(محافظ نعیم سے ) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین مذہبی امور کمیٹی علی ڈار نے دربار حضرت داتا گنج بخش کا دورہ کیا، جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔علی ڈار کا کہناتھاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق داتا دربار کو اس کی شان و عظمت کے مطابق بحال اور مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ دربار حضرت داتا گنج بخش برصغیر کی عظیم روحانی، دینی اور تاریخی شناخت ہے: حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت، امن، رواداری اور خدمتِ خلق کا لازوال پیغام ہیں: ہر ماہ لاکھوں عقیدت مند داتا دربار حاضری دیتے ہیں، انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے: دربار کے تقدس، خوبصورتی اور تاریخی ورثے کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: زائرین کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت دینی و تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کے لیے بھرپور وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔داتا دربار کی ترقی اور جدید سہولیات کا مقصد زائرین کے روحانی سفر کو مزید آسان، محفوظ اور پرسکون بنانا ہے۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین مذہبی امور کمیٹی علی ڈار نے دربار حضرت داتا گنج بخش کا دورہ کیا

