دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایات پر انچارج ٹریفک دیر بالا بلال عنایت نے واڑی بازار کا دورہ کیا، جہاں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے دکانوں کے باہر کھڑی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں ہٹا کر بازار کو کلیئر کر دیا گیا۔اس موقع پر اہلکاروں کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ رکھنے اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ڈی پی او دیر بالا نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ عوامی آگاہی، خوش اخلاقی اور پروفیشنل رویے کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، اوورلوڈنگ، کالی شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی، اہم مقامات پر سائن بورڈز کی تنصیب اور شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

