Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی بڑھ گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پیر کی شب ایران کی فوج نے اس راستہ سے گزرنے والے 2 تجارتی جہازوں پر میزائل داغے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں حملہ روکنے کے لیے ہونے والا ایک ہفتہ کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملہ سے امریکہ اور ایران کے درمیان تقریباً 3 ہفتہ قبل ہونے والی 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اب امریکہ بھی ایران کے ٹھکانوں پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔

    برطانیہ کی ’یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز‘ (یو کے ایم ٹی او) نے بتایا کہ اسے پیر کے روز ایک رپورٹ موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ عمان کے ساحل کے قریب جنوب کی جانب جانے والے ایک آئل ٹینکر پر کسی نامعلوم میزائل یا پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دوسرے تجارتی جہاز کو بھی ایرانی میزائل نے نشانہ بنایا۔ دونوں جہازوں کو کافی نقصان پہنچا، تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ عملے کے کسی رکن کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے۔ تاہم یہ بات چیت کسی بڑے نتیجے کے بغیر ختم ہو گئی۔ اس دوران ’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے جہازوں میں قطر کا ایل این جی ٹینکر ’الرقیات‘ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ یہ جہاز نقیلات کمپنی کا ہے، جو قطر کی ایل این جی شپنگ کمپنی ہے۔

    رپورٹ میں ایک آڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس میں مبینہ طور پر ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کور (آئی آر جی سی) جہازوں کو خبردار کرتی ہوئی سنائی دیتی ہے۔ آڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے میزائل اور ڈرون حملے کے لیے تیار ہیں۔ ریڈیو پیغام کے مطابق الرقیات جہاز کے انجن روم کے اوپر بائیں جانب میزائل لگا، جس سے دھواں اٹھنے لگا اور آگ بھڑک گئی۔ تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔

    Related Posts

    طوفانی بارش،لینڈسلائیڈنگ،13افراد ہلاک،10زخمی،درجنوں مکانوں کونقصان

    روس کے کیف پر 23 بیلسٹک میزائل حملے، روکنے میں یوکرین ناکام، 28 افراد ہلاک،100زخمی

    رشوت لینے والے افسر کو سزائے موت، ٹھیکوں اور زمین کے عوض لیے تھے 325 ملین امریکی ڈالر

    مقبول خبریں

    طوفانی بارش،لینڈسلائیڈنگ،13افراد ہلاک،10زخمی،درجنوں مکانوں کونقصان

    آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی بڑھ گئی

    روس کے کیف پر 23 بیلسٹک میزائل حملے، روکنے میں یوکرین ناکام، 28 افراد ہلاک،100زخمی

    رشوت لینے والے افسر کو سزائے موت، ٹھیکوں اور زمین کے عوض لیے تھے 325 ملین امریکی ڈالر

    سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا دوسرا روز

    بلاگ

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.