Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روس کے کیف پر 23 بیلسٹک میزائل حملے، روکنے میں یوکرین ناکام، 28 افراد ہلاک،100زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    روس نے ایک بار پھر کیف پر زوردار حملہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خطہ میں 23 بیلسٹک میزائل سمیت 68 میزائلیں اور 351 ڈرون داغی گئی ہیں۔ اس حوالے سے یوکرین نے کہا ہے کہ انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کی وجہ سے بیلسٹک میزائل نہیں روکی جا سکی ہیں۔ اس حملے میں 28 شہریوں کی موت واقع ہوئی ہے اور 100 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرین کے صدر زیلینسکی نے نیٹو ممالک سے فوری ایئر ڈیفنس سسٹم اور پیٹریاٹ میزائل دینے کی اپیل کی ہے۔ یوکرین کے افسران کے مطابق یہ ایک ہفتہ کے اندر کیف پر روس کا دوسرا بڑا حملہ تھا۔ اس حملے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں 18 افراد کیف شہر میں اور 10 افراد کیف شہر کے دیگر علاقوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

    یوکرین کے صدر صدر ولودمیر زیلینسکی نے بتایا کہ ’’روس نے اس حملے میں 68 میزائل اور 351 اٹیک ڈرون داغے، یوکرینی فضائیہ نے 37 میزائلوں اور 326 ڈرون کو مار گرایا یا ہدف سے بھٹکا دیا۔ لیکن 23 بلیسٹک میزائلوں میں سے ایک بھی نہیں روکا جا سکا۔‘‘ زیلینسکی نے مزید کہا کہ ’’آج دنیا میں ایسے حالات ہونا افسوسناک ہے کہ بیلسٹک میزائلوں سے حفاظت کے لیے کافی تعداد میں انٹرسیپٹر میزائل دستیاب نہیں ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’جب تک پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائلیں اتحادی ممالک کے گوداموں میں پڑی رہیں گی، تب تک روس یوکرین کے رہائشی علاقوں پر ایسے ہی حملے کرتا رہے گا۔

    حملے کے بعد کیف میں مختلف مقامات پر کافی تباہی ہوئی ہے۔ 3 کثیر منزلہ عمارتیں منہدم ہو گئیں اور کچھ  عمارتوں پر سیدھے میزائلیں گری ہیں۔ شہر میں کئی مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جسے ہیلی کاپٹر ندی سے پانی لا کر بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ حملے کے کچھ گھنٹے پہلے زیلینسکی نے وارننگ دی تھی کہ روس کیف پر ایک اور بڑا حملہ کر سکتا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو ہوئے حملے میں 30 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ یوکرین کا الزام ہے کہ روس قصداً رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے فوجی اور توانائی تنصیبات پر حملہ کیا۔

    اس درمیان یوکرین نے بھی روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر جوابی کارروائی جاری رکھی ہے۔ یوکرین کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روس کی 3 آئل ریفائنری، جن میں اومسک کی سب سے بڑی ریفائنری بھی شامل ہے، یوکرین کی سرحد سے تقریباً 2,414 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اسے اب تک کے طویل ترین حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ روس نے دعویٰ کیا کہ یوکرین نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے 625 ڈرون بھیجے، جن میں سے 613 کو مار گرایا گیا۔ زیلینسکی نے ترکیہ کی راجدھانی انقرہ میں شروع ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس سے قبل امریکہ اور یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس فیصلے کریں۔ دوسری جانب یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین نے بھی کہا ہے کہ اجلاس میں یوکرین کی فضائی دفاعی ضروریات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملے شروع کیے تھے۔ اس وقت روس یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قبضہ کر چکا ہے۔

    Related Posts

    طوفانی بارش،لینڈسلائیڈنگ،13افراد ہلاک،10زخمی،درجنوں مکانوں کونقصان

    آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی بڑھ گئی

    رشوت لینے والے افسر کو سزائے موت، ٹھیکوں اور زمین کے عوض لیے تھے 325 ملین امریکی ڈالر

    مقبول خبریں

    طوفانی بارش،لینڈسلائیڈنگ،13افراد ہلاک،10زخمی،درجنوں مکانوں کونقصان

    آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی بڑھ گئی

    روس کے کیف پر 23 بیلسٹک میزائل حملے، روکنے میں یوکرین ناکام، 28 افراد ہلاک،100زخمی

    رشوت لینے والے افسر کو سزائے موت، ٹھیکوں اور زمین کے عوض لیے تھے 325 ملین امریکی ڈالر

    سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا دوسرا روز

    بلاگ

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.