کراچی :سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2500روپے کمی ہوئی، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 34ہزار936روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونا2143روپے سستا ہوکر3لاکھ 72ہزار887روپے کا ہو گیا۔
ادھر چاندی120روپے سستی ہوکر6ہزار559روپے کی فی تولہ ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ25ڈالر سستاہوکرسونے کی فی اونس قیمت4ہزار125ڈالر ہو گئی ۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا 2روز میں 4900روپے سستا ہوا۔

