ملتان (مہر آ صف بیورو چیف)
ضلع ملتان کے نئے ڈپٹی کمشنر محمد فیصل سلیم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا چارج سنبھالتے ہی ضلعی محکموں کے کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔محمد فیصل سلیم نے ترقیاتی منصوبوں ،بیوٹیفکشن اور انفراسٹرکچر پر بریفنگ لی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد مدثر نواز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محسن نثار سمیت ضلعی افسران شریک ہوئے۔۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس خطے کی ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتی ہیں۔ شہر اولیا کی ترقی اور خدمت کا عزم لیکر چارج سنبھالا ہے۔:سرکاری ادارے بہتر سروس ڈیلیوری کے ذریعے عوام کو ریلیف دیں۔ :ناقص کارکردگی پر سخت احتساب کیا جائے گا۔ سلیم ڈپٹی کمشنر نے محکموں کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم بھی نافذ کردیاہے۔

