نواب شاہ: (رپورٹ نفیس آرائیں)
میونسپل کارپوریشن کے مالی سال 2026-27 کے سالانہ بجٹ اجلاس کی پہلی کارروائی کے دوران تمام یونین کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے متفقہ طور پر بجٹ مسترد کر دیا۔اجلاس میں چیئرمینوں نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف یونین کمیٹیوں میں جن ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے گئے تھے، ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واضح کیا جائے کہ مختص شدہ رقوم کہاں اور کن منصوبوں پر خرچ کی گئیں۔چیئرمینوں کے شدید احتجاج اور اعتراضات کے باعث مالی سال 2026-27 کا بجٹ منظور نہ ہو سکا، جس پر اجلاس کی کارروائی ملتوی کرتے ہوئے آئندہ اجلاس کل دوپہر 12 بجے طلب کر لیا گیا، جہاں بجٹ پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

