نوشہرہ (رپورٹ:انورزیب خان )
ضلع نوشہرہ کے علاقے امانگڑھ میں ٹیلر ماسٹر نے اپنے 13 سالہ شاگرد کو نشہ آور مشروب پلا کربداخلاقی کا نشانہ بناڈالا جبکہ ویڈیو بھی بنالی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ منظرعام پر آیا، جس پر تھانہ اضاخیل میں متاثرہ بچے کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔اضاخیل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ٹیلر ماسٹر اور ویڈیو بنانے والے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

